Chapter 0 /صحابیات

۔ثْوَیبَہ اَسلَمِیَّہ
۔ثْوَیبَہ اَسلَمِیَّہ  1
والدہ ماجدہ کے بعد سیدہ حلیمہ سعدیہ کے پاس جانے سے پہلے آپ کو آپ کے چچا ابولہب کی باندی سیدہ ثویبہ نے دودھ پلایا، جس وقت آپ نے دودوھ پیا اس وقت وہ آزاد ہوچکی تھیں؛ کیونکہ ابولہب کو بھتیجے کی ولادت کی خبر ثویبہ نے جس وقت دی تھی اسی وقت ابولہب نے ان کو آزاد کردیا تھا، اس کا صلہ ابولہب کو بھی ملا کہ اسے جہنم کی دہکتی ہوئی آگ میں تھوڑا سا پانی نصیب ہوگیا۔ (بخاری)
ثویبہ نے آپ کو اپنے بیٹے مسروح کے ساتھ تقریبا چار ماہ دودھ پلایا، ان ہی ایام میں ثویبہ نے آپ کے چچا حمزہ بن عبدالمطلب اور ابوسلمہ عبداللہ بن عبد الاسد مخزومی کو بھی دودھ پلایا اس طرح یہ نبی اکرمؐ کے رضاعی بھائی ہوئے۔ (زاد المعاد) 
 
ثویبہ کے اسلام قبول کرنے کے سلسلے میں ابن سید الناس کہتے ہیں کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا تھا البتہ عام مہاجرین کے ساتھ انہوں نے ہجرت نہیں کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کے بعد مکہ آنے جانے والوں کے ذریعے ان کی خدمت میں تحفے اور کپڑے بھیجا کرتے تھے، 7ہجری میں خیبر سے واپسی کے موقع پر آپ کو ان کی وفات کی خبر موصول ہوئی، آپ نے اس موقع پر ان کے بیٹے مسروح کے بارے میں بھی پوچھا کہ ان کا کیا حال ہے؟ تو آپ کو یہ بتایا گیا کہ مسروح کا ثویبہ سے پہلے انتقال ہوچکا ہے اور اب ان کا کوئی عزیز دنیا میں نہیں ہے۔ (الطبقات الکبری)
   
 
 
 
 

مینو

بند کریں

حج عمرہ کتاب

...