Chapter 0 /صحابیات
حضرت اسماء بنت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہا

حضرت اسماء بنت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہما |
حضرت اسما ء بنت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہما بھی صحابیات میں سے ہیں، آپ ہمشہ سچ بولنے والی ،کثرت سے ذکر اللہ کرنے والی اور صابرہ و شاکرہ خاتون تھیں ۔ |
خوفِ خدا میں رونے والی صحابیہ |
حضرت سید نا ہشام بن عروہ رحمۃ اللہ علیہ کے والد محترم فرماتے ہیں : میں حضرت سیدتنا اسماء رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نماز ادا فرما رہی تھیں ،میں نے آپ کو یہ آیت مقدسہ تلاوت کرتے سنا :فمن اللہ علینا ووقٰنا عذاب السموم ترجمہ :تو اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں لُو کے عذاب سے بچا لیا ۔ (پ،۲۷الطور:۲۷) پھرآپ اللہ کے عذاب سے پناہ مانگنے لگیں ،میں وہاں کھڑا رہا اور وہ عذاب سے پناہ مانگتی رہیں ،جب بہت دیر ہو گئی تو میں بازار چلا گیا،واپس لوٹا تو آپ ابھی تک رورو کر عذاب الٰہی سے پناہ مانگ رہی تھیں۔ |