Chapter 0 /صحابیات
اسماءبنت عمیس رضی اللہ عنہا

اسماءبنت عُمیس رضی اللہ عنہا |
حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بھی ان خوش نصیب صحابیات میں سے ہیں جنھوں نے مدینہ منورہ اور حبشہ کی جانب ہجرت کی اور دو قبلوں (بیت المقدس اور کعبۃاللہ )کی جانب رخ کر کے نما ز ادا فرمائیں۔بحریہ حبشیہ کے لقب سے مشہور ،اعلٰی نسب خاندان کی پروردہ ،محبت و الفت کرنے والوں کی بیٹی اور حضرت جعفر طیاررضی اللہ عنہا کی زوجہ تھیں۔ان کی شہادت کے بعد افضل البشر بعدالانبیاء حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زوجیت کا شرف حاصل کیا ۔اور آپ رضی اللہ عنہ کی حیا ت میں ہی جانشین رسول امیرالمومنین حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا وصال ہوا۔ |