Chapter 0 /صحابیات

حضرت سُمیہ بن خُبّاط رضی اللہ عنہا
حضرت سُمیہ بن خُبّاط رضی اللہ عنہا
مشہور صحابی  رسول حضرت عمار بن یاسر  رضی اللہ عنہ  کی والدہ حضرت سمیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہانے بھی سخت تکالیف اٹھائیں ،ابو جہل نے ان کی ناف کے نیچے بر چھا مارا جس سے وہ شہیدہو گئیں مگر اسلام سے نہ ہٹیں حالانکہ بوڑھی تھیں ضعیف تھیں مگر بد نصیب ابو  جہل  نے کسی چیز کا خیال نہیں کیا۔

اسلام میں سب سے پہلی شہادت انہی کی ہے اور اسلام میں سب سے پہلی مسجد حضرت عماربن یاسر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بنائی ہوئی ہے جب حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم ہجرت فرما کر مدینہ تشریف لے گئے تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم سے عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کے لئے ایک سایہ دار مکان بنانا چا ہے جس میں تشریف رکھا کریں اور دوپہر کو آرام فرمالیا کریں اور نماز بھی سایہ میں پڑھ لیا کریں تو قبا میں حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اول پتھر جمع کئے اور پھر مسجد بنائی۔ 

 
اسلام کی خاطر تکالیف  برداشت کرنا
حضرت سمیہ بنت خُبَّاط رضی اللہ تعالیٰ عنہا مظلومانہ شہادت کے علاوہ اور بھی سختیاں جھیل چکی ہیں ان کو گرمی کے وقت سخت دھوپ میں کنکریوں پر ڈالا جاتا، لوہے کی زرہ پہنا کر دھوپ میں کھڑا کیا جاتا تاکہ دھوپ کی گرمی سے لوہا تپنے لگے۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کا ادھر سے گزر ہوتا تو صبر کی تلقین اور جنت کا وعدہ فرماتے یہاں تک کہ سب سے بڑ ے دشمن اسلام ابو جہل کے ہاتھوں انکی شہادت ہوئی۔  (اسدالغابہ،ج۷،ص:۱۶۷) 
 

مینو

بند کریں

حج عمرہ کتاب

...