Chapter 0 /خاندان

عدنان
جناب عدنان
حضرت اسماعیل کے بارہ بیٹے تھے جن کی نسل میں اللہ تعالیٰ نے برکت دی اور وہ بے شمار قبیلوں میں تقسیم ہوکر جزیرہ عرب کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہوگئے،انہی اولاد میں سے ایک مشہور شخصیت جن کا نام عدنان ہے،اس بات میں سب کا اتفاق ہے کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد جناب عدنان سے پھیلی،جناب عدنان کےوالد کا نام اُدُدْ۔۔۔ یا۔۔۔ اُدْ ہے،ان کے دو اور بھائی تھے جو باپ کی طرف سے سگے تھے۔ایک کا نام نبط اور دوسرے کا نام عمرو تھا ۔
 
جناب عدنان کی اولاد
جناب عدنان کے دس بیٹےتھے:جنادہ،جنید،معد،عک،قناصہ،سبنام،شک،حیدان،حیدہ،عبیدالرماح۔
 

مینو

بند کریں

حج عمرہ کتاب

...