Chapter 0 /خاندان

معد
جناب معد
علامہ ماوردی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: حين اصطفاه بختنصر وقد ملك أقاليم الأرض و كان قد هم بقتله حين غزا بلاد العرب فأنذره نبي كان في وقته بأن النبوة في ولده فاستبقاه و أكرمه و مكنه و استولى على تهامة بيد عالية و أمر مطاع یعنی جناب معد بن عد نان کو بادشاہ بُخت نصر نے قتل کرنا چاہا تو اس دور کے نبی علیہ السلام نے اسے روک دیا اور اسے بتایا کہ اس کی نسل سے ایک جلیل القدر نبی پیدا ہونے والا ہے تو اس نے ارادہ قتل ترک کردیا اور بڑی عزت ومرتبہ دیکر تہامہ کی سرداری دے دی ۔ جناب معد،بخت نصر کی موت کے بعد ان دو نبیوں کے ساتھ مکہ واپس آ ئے اور اپنے بھائیوں کو یمن سے بلا کر مکے میں آباد کیا۔ علامہ ماوردی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق اولاد اسما عیل علیہ السلام کے شرف و بزر گی کی بنیاد رکھنے والا پہلا شخص عدنان کا فرزند معد تھا ۔ حدیث پاک میں بیان کردہ عرب کے پہاڑی علاقےتہامہ پر معد نےقبضہ کر لیاتھا جس کے باعث ان کی حکومت قائم ہو گئی اوروہ یہیں آباد رہے۔ (أعلام النبوة،ص:۱۵۲،ناشر: دار الكتاب العربي - بيروت) جناب معد کی اولاد جناب معد کے دو بیٹےتھے:نزاراورقنص۔
 
 
 
 

مینو

بند کریں

حج عمرہ کتاب

...