Chapter 0 /خاندان
مُضر

جناب مُضر |
نزار کے بیٹے مضر بھی اپنے والد کی طرح خوبصورت تھے ۔مضر اپنے حسن وجمال کی وجہ سے دلوں کو اپنا شیدائی بنا لیتے تھےجو بھی ان کو دیکھتا دیوانہ ہوجاتا کیونکہ ان کے چہرے پر بھی نور مصطفوی کے جلوے ضو فشاں ہوا کرتے تھے ۔ وہ نہایت ہی عقلمند اوردانا تھے۔اعلام النبوۃ ،ص:۱۵۳تا ۱۵۵ علامہ زینی دھلان مکی رحمۃ اللہ علیہ نے سیرت کی کتاب میں یہ حدیث روایت کی کہ ربیعہ اور مضر کو بُرا مت کہو کیونکہ وہ دونوں مومن تھے۔دوسری روایت ہے کہ مضر کو بُرا بھلا مت کہو کہ وہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کے دین پر تھے۔جناب مضر کی قبر روحا کے علاقے میں بیان کی جاتی ہے ۔ |