Chapter 0 /خاندان
فهر

جناب ِفہر |
فہر کی والدہ کا نام جندلہ بنت عامربن حارث بن مضاض الجرہمی تھا ۔اپنے دور میں فہر اہل مکہ اور نواح کے قبیلوں کے سردار تھے ۔حسان بن عبدالکلال الحمیری نے جب مکہ پر چڑھائی کی تاکہ وہ پتھر( جس سے حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیھما السلام نے کعبے کی تعمیر کی تھی) کو اُکھیڑ کر لے جائیں اور یمن میں کعبہ تعمیر کریں تاکہ لوگ حج کرنے یمن آ ئیں۔ جب قریش اور دیگر قبائل عرب کو پتہ چلا تو وہ حسان سے جنگ ک لئے تیار ہوگئے ۔اس وقت قریش اور دیگر قبائل عرب ک سپہ سالار فہر تھے ۔ گھمسان کی جنگ ہوئی اور حسان کو شکست ہوئی ۔اسے قیدی بنا لیا گیا اور تین سال تک قیدی بن کر مکے میں رہا۔آخر کار فدیہ ادا کر کے رہائی پائی اور اپنے وطن کی طرف لوٹا اور راستے میں ہی مرگیا ۔اعلام النبوۃ،ص:۱۵۷ فہر بن مالک کے دو بیٹے تھے ۔غالب ،محارب ۔ |