Chapter 0 /خاندان

كعب
جناب ِکعب
کعب کی شخصیت بڑی ممتاز تھی وہ ہر جمعہ کواپنے قبیلہ قریش کو جمع کرتے اور انھیں خطاب فرماتے ۔انکے خطا بات انکے سچے مو من ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔وہ انھیں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا حکم دیتے ۔انھیں نبی کریم ﷺ کی بعثت کی بشارت دیتے اور انھیں یہ بتاتے کہ آخری نبی ان کی اولاد سے ہونگے ۔کعب کی اہل عرب کے نزدیک بڑی قد ر ومنزلت تھی ۔وہ حج کے دنوں میں خطبہ دیا کرتے تھے اور آپ کا خطبہ مشہور ہے ۔خطبے میں نبی کریم ﷺبعثت کے بارے میں بھی لوگوں کو آگاہ کیا کرتے تھے۔اپنی قوم کو تاکید کرتے کہ اگر انھیں حضور ﷺ کا عہد نصیب تو فورایما ن لائیں۔کعب کی وفات اور نبی کریم ﷺ کی بعثت کے درمیان پانچ صدیوں سے زیادہ کا عرصہ ہے۔انکے ارشادات گواہ ہیں کہ وہ دین ابراہیمی پر کاربند تھے۔ کعب کے پانچ بیٹے ہیں:مرہ ،ہصیص ،سہم،عدی ،جمح۔حضرت زینب زوجہ عمر فاروق اعظم، حضرت قدامہ اور حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنھم ہصیص کی نسل سے ہیں جبکہ عدی کے دو بیٹے ہیں:رزاح اور جراح۔ ام المومنین حضرت حفصہ ،حضرت عمر فاروق اور حضرت ابو عبیدہ ابن جراح عدی کی نسل سے ہیں، اس طرح ان تمام کا شجرہ نسب کعب پر آ کر نبی کریم ﷺ سے مل جاتا ہے ۔
 
 
 
 

مینو

بند کریں

حج عمرہ کتاب

...