Chapter 0 /خاندان

مرَّة
جناب ِمرہ
مرہ بن کعب کی کنیت ابو یقظہ ہے۔یہ حضور ﷺ کے نسب میں چھٹے دادا ہیں۔مرہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بھی چھٹے دادا ہیں۔ مرہ کے تین بیٹے ہیں:کلاب ،تیم، مخزوم ۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور آپ کے والدین کریمین تیم کی نسل سے ہیں اور مرہ بن کعب پر حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضور ﷺ کا سلسلہ نسب مل جاتا ہے۔ حضرت ابو بکر صدیق کی اولاد کی تفصیل کچھ اس طرح ہےکہ ان کی زوجہ حضرت زینب ام رومان سے حضرت عا ئشہ صدیقہ ، عبدالرحمن اور حضرت اسماء ہیں جبکہ زوجہ اسماء بنت عمیس سے حضرت عبداللہ ،محمدبن ابوبکر اورحضرت ام کلثوم ہیں اورحضرت ابوبکر صدیق کی بیٹی اسماء بنت ابوبکر کی اولاد میں حضرت عبداللہ بن زبیر ، منذربن زبیر ،عروہ بن زبیر،حضرت خدیجہ بن زبیر،ام الحسن اور حضرت عائشہ بنت زبیرشامل ہیں۔
 
 
 
 

مینو

بند کریں

حج عمرہ کتاب

...