Chapter 0 /خاندان
كِلاب

جناب کِلاب |
کلاب کی کنیت ابو زہرہ ہے۔ان کو کلاب کے لقب سے پکارے جانے کی وجہ یہ ہے کہ یہ کتوں کے ساتھ شکار کھیلا کرتے تھے۔عربی مہینوں کے موجودہ نام کلا ب نے ہی تجویز کئے تھے۔ کلاب سرکارصلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ حضرت سیدہ آمنہ کے تیسرے نمبر پر دادا ہیں،ان پر حضور ﷺ کے والد ماجد اور والد ہ ماجدہ کا نسب مل جاتا ہے۔ کلاب کے دو بیٹے ہیں:قصی اورزہرہ۔ قصی کے چار بیٹے ہیں:عبد مناف ،عبدالدار،عبد العزیٰ،تخمرہ عبد العزیٰ کے بیٹے اسداور اسد کی دو اولاد ہیں ۔خویلد،حضرت ام مکتوم۔اسد کی بیٹی خویلد کی پانچ اولادہیں۔ عوام،حزام،ہالہ،رفیقہ،ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا۔ خویلد کے بیٹے عوام کی دو اولاد ہیں ۔۔۔زبیر بن عوام ،سائب بن عوام۔۔۔اور خویلد کے بیٹے حزام کا ایک ہی بیٹا حکیم اور ان کی بیٹی خولہ ہیں ۔خویلد ہی کی بیٹی ہالہ ان کے بیٹے ابوالعاص ہیں ۔۔۔رفیقہ کی بیٹی امیمہ اور ان کی بیٹی حکیمہ ہیں حضرت عثمان بن طلحہ قصی کے بیٹے عبدالدار کے خاندان سے ہیں۔ کلاب کے بیٹے زہرہ کی دو اولاد ہیں:حارث اورعبد مناف۔ حارث کے بیٹے عبد،ان کے بیٹے عوف ،ان کے بیٹے عبد الرحمن بن عوف ہیں جبکہ عبد مناف کےتین بیٹے ہیں:وہب ، اہیب اور قیس بن عبد مناف ۔ عبد مناف کے بیٹے وہب کی تین اولاد ہیں:حضرت سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا ،اسود ،عبدالغوث جبکہ اہیب کی دو اولاد ہیں:حضرت ہالہ رضی اللہ عنہا ،حضرت ابو وقاص مالک اہیب کی بیٹی حضرت ہالہ رضی اللہ عنہا کے بیٹے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہاور بیٹی صفیہ رضی اللہ عنہا ہیں اور عبد مناف کے بیٹے اہیب ،اہیب کے بیٹےابو وقاص مالک کے تین بیٹے ہیں:حضرت عامربن ابی وقاص،حضرت سعد بن ابی وقاص ،عتبہ بن ابی وقاص۔۔۔سعد بن ابی وقاص کے تین بیٹے ہیں۔۔۔عامر(عمر)،عمیر ،مصعب ۔۔۔اس طرح ان تمام کا شجرہ نسب حضورﷺ سے کلاب پر آکر مل جاتا ہے۔ |