Chapter 0 /خاندان

قُصئ
جناب قصی
جناب قصی کا نام زید تھا اور آپ ۴۰۰ عیسوی کے لگ بھگ پیدا ہوئے۔ان کی کنیت ابو مغیرہ تھی ۔قصی نے ایک عمارت تعمیر کی جس کا نام دارالندو ہ رکھا گیا ۔اس کا دروازہ حرم شریف میں کھلتا تھا ۔قصی اس میں بیٹھ کر قوم کے مسائل باہمی مشورے سے حل کرتے ان کے حکم پر بچے بوڑھے سب وہاں حاضر ہو جاتے۔بنو خزاعہ عرصہ دراز تک مکہ مکرمہ پر حکمرانی کرتے رہے ۔آخر کار قصی نے اس کا تختہ ا لٹ دیا۔ قصی کے چار بیٹے ہیں،عبد مناف ،عبد الدار، عبدالعزیٰ،
حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے قیامت تک کعبہ معظمہ کی چابی کے مالک بننے والے صحابی رسول حضرت عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ جناب قصی کے بیٹے عبدالدار کے بیٹے شیبہ کی اولاد سے ہیں ۔ حضرت ہالہ اور حضرت ام المومنین خدیجۃ الکبرٰی رضی اللہ عنہما،عشرہ مبشرہ میں شامل حضرت زبیر بن عوام،صحابی رسو ل حضرت سائب ،ام المومنین حضرت سیدہ سودہ رضی اللہ عنہااور اذان دینے والے مشہور نابینا صحابی حضرت عبداللہ بن ام مکتوم یہ تمام حضرات جناب قصی کے بیٹے عبد العزی کی نسل سے ہیں۔
 
 
 

مینو

بند کریں

حج عمرہ کتاب

...