Chapter 0 /خاندان

هاشم رضی اللہ عنہ
حضرت ہاشم رضی اللہ عنہ 
یہ وہی ہاشم ہیں جو سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا حضرت عبد المطلب کے والدگرامی ہیں ۔ ایک بار قحط کے باعث لوگوں کو کئی کئی روز تک کھانے کو کچھ نہ ملتا ۔ہاشم شام سے گندم اور آٹا خرید کر لائےاور حج کے ایام لدے ہوئے اونٹوں ک ساتھ مکہ مکرمہ تشریف لائے۔روٹیاں پکائی گئیں اونٹ ذبح کئے گئے ان کے گوشت کے سالن کو شوربے والا بنایا گیا ۔اس شوربے میں روٹیاں کوٹ کوٹ کر ثرید بنایا اور سب کو کھانے کی دعوت دی۔اس وجہ سے آپ کا نام ہاشم پڑ گیا ۔ہاشم کا مطلب روٹیاں توڑ کر شوربے میں ملانے والا ہے۔ہاشم وہ پہلے شخص ہیں جنہو ں نے قریش کے دو سفروں کا آغاز کیا۔ ایک تجارتی سفر سردیو ں میں جبکہ دوسرا تجارتی سفر گرمیو ں میں ہوتا ۔عبد مناف کے بیٹوں نے اہل مکہ کےلئے مختلف حکمرانوں سے اجازت نامے حاصل کئے تا کہ لوگ تمام ممالک سےآزادی کے ساتھ تجا رت کر سکیں اور کوئی ان سے دسترس نہ کر سکیں۔یہ لوگ جہاں بھی وہاں کی ان کی جان اور تجارتی کاروانوں کی حفاظت کی ضمانت دیتی۔حضرت ہاشم کی عمر ابھی پچیس سال تھی کہ آ پ اپنے تجارتی کارواں کو لے کر شام کے علاقے میں گئے اور ہیں بیمار ہو کر وفات پائی۔آپ کا مزار غزہ شہر میں ہے۔ 
 
 
 

 

 

مینو

بند کریں

حج عمرہ کتاب

...