Banner Image
Menu Logo
  • سوال: طواف وداع کس پر واجب ہے؟ کیا مقامی بندہ بھی طواف کرے گا؟
  • سوال: عمرے سے فارغ ہوکر مدینہ منورہ پہنچ کردوبارہ مکہ مکرمہ آناچاہےتو کیا میقات جاکر احرام باندھنا ضروری ہے؟ سوال: طواف وداع اداکرنے کے بعد ایک شخص مدینہ منورہ چلاگیاپھراگر مدینہ منورہ سے عمرے کے لئےدوبارہ مکہ مکرمہ آناچاہے تو کیاعمرے سے فارغ ہونے کے بعد ایسے شخص پر دوبارہ مکہ مکرمہ سے رخصت ہوتے وقت طواف وداع واجب ہوگا؟ سوال:اگر کسی آفاقی یعنی میقات سے باہر رہنے والی عورت کوطواف وداع کرنے سے پہلے حیض آجائے اور واپسی کی تاریخ بھی حیض کے ایام ہی میں مقرر ہے تو کیاوہ طواف وداع نہ کرنے کی وجہ سے کفارہ دے گی؟
  • سوال: کیا طواف زیارت یا طواف وداع اسکیٹنگ شوز پر کرسکتے ہیں؟
  • طواف وداع کی ۱۹ اہم باتیں
  • جس دن آپ کو مکہ مکرمہ چھوڑنا ہے، اس دن آپ آخری طواف ’’طواف وَداع ‘‘ کر لیں۔ اس میں اضطباع ہو گا ،نہ رمل ہو گا، اور نہ ہی اس کے بعد صفا مروہ کی سعی ہو گی
  • بیت اﷲ کے سات چکر لگائیں اور ہر چکر میں استلام کریں ،
  • سات چکر لگانے کے بعد آٹھواں استلام کریں اور اس کے بعد تین
  • ضمنی کام کریں ،یعنی ملتزم پر دعا کریں آج موقع ملے تو ملتزم سے
  • چمٹ کر گریہ وزاری سے دعا کریں ،دو رکعت ’’دوگانہ طواف ‘‘
  • مقام ابراہیم پر پڑھیں اور اس کے بعد زمزم کا پانی پی کر دعا کریں
  • اور بیت اﷲ پر آخری نظر ڈالتے ہوئے دل میں پھر حاضری کی تمنا و آرزو لئے یہ دعا کر کے رخصت ہوں ،آپ کا حج مکمل ہو گیا۔ اﷲ تعالیٰ آسان فرمائیں اور قبول فرمائیں ۔ آمین۔